بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔جمعہ کوبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145واںیوم پیدائش ملی یکجہتی اور قومی جوش وجذبے سے منایاگیا اور گزشتہ رات 12بجے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ۔ان ہیش ٹیگز میں سرِ فہرست QuiadeqAzam ہے،

دوسرے نمبر پر HBDFoundingFatherOfPakistan جبکہ تیسرے نمبر پر HDBSir ہے۔اِن ہیش ٹیگز میں زیادہ تر صارفین نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی تقاریر کی مختصر ویڈیوزجبکہ کچھ صارفین نے بانی پاکستان کی یادگار تصویریں بھی شیئرکیں۔ٹوئٹر صارفین نے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح نے پاکستان بناکر ایک درست فیصلہ کیا تھا اور آج ہم صرف انہیں کی وجہ سے ایک آزاد اور خود مختار طریقے سے اپنے پیارے وطن میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔25 دسمبر 1876کو کراچی کے وزیر مینشن میں محمد علی جناح نے آنکھ کھولی تو کون جانتا تھا کہ یہ بچہ عظیم رہنما بن کر برصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پار لگانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔امتیازی نمبروں سے اپنے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے والے ہونہار بیٹے محمد علی جناح کو ان کے والد نے اعلی تعلیم کے لیے 1891 میں برطانیہ بھجوادیا اس سے قبل ہی قائد اعظم کی شادی کم سنی ہی میں دور کے عزیز ایمی بائی سے انجام پائی۔انہوں نے 1896 میں قانون کی اعلی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس لوٹ آئے۔ قائد اعظم نے وکالت کے ساتھ ساتھ سیاست میں عملی طور پر حصہ لیا اور 1906 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔کانگریس کے ساتھ سات سالہ طویل رفاقت کے بعد قائد اعظم نے ہندو رہنمائوں کی چالوں کو بھانپتے ہوئے 1913 میں مسلم رہنمائوں سر آغا خان سوئم، علامہ اقبال اور چوہدری رحمت علی کی درخواست پر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کی سیاسی بیداری اور تحریک آزادی کی داغ بیل ڈالی۔محمد علی جناح نے اپنے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔آزادی کے بعد قائد اعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے بالآخر 11ستمبر 1948کو ملت کا یہ روشن ستارہ دار فانی سے کوچ کرگیا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…