بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ،آنیوالے مہینوں میں شیرازہ بکھر جائیگا، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اڑھائی سال میں26ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ لیا جس میں سے 23ارب ڈالرسابقہ حکومت کے قرضوںاورسود کی ادائیگی میں چلا گیا،حکومت کی کوششوں سے مہنگائی کی شرح 14سے8فیصد پر آ گئی ہے اور اس میں بتدریج کمی

آرہی ہے ،پی ڈی ایم میں دڑاڑیں واضح ہیں اور آنے والے مہینوںمیںاس کاشیرازہ بکھر جائے گا،وزیراعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوںمیںقائد اعظم ؒکا پاکستان بنانے کیلئے کوشاںہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت اربوں روپے کے غیرملکی قرضوںکو مزید ایک سال کیلئے موخر کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس سے ہمیںمزیدسنبھلنے کا موقع ملے گا۔سابقہ حکمران یہ دعوے کرتے نہیں تھکتے کہ ہم نے گروتھ5.8پر چھوڑی تھی لیکن قوم حقیقت سے آگاہ ہے،آپ نے روپیہ مہنگا کرکے اورامپورٹ سستی کرکے جو فارمولہ اپنایا اس کاخمیازہ آنے والی حکومت کوبھگتناپڑا ۔ سابقہ حکومت95ارب ڈالرکاغیرملکی قرضہ اورتاریخ کا سب سے بڑاکرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑکر گئی ، ہم نے ڈھائی سال میں 26ارب ڈالرکا غیر ملکی قرضہ لیا جس میں سے23ارب ڈالر توسابقہ حکومت کے قرض اور سود کی ادائیگی کی مد میں چلا گیا اور تین ارب ڈالر ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں خرچ ہوا جس کی دستاویزات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر9سے13ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،کرنٹ اکائونٹ خسارہ سر پلس میںہے ، ہم نے کورونا کی دوسری شدید لہر کے باوجودمعیشت کوسنبھالاہے اوردنیا میں پاکستان کی مثالیںدی گئی ہیں۔ یوم قائد اعظم پر اپنے بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قائد اعظم ؒکے خوابوں کے مطابق پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور ا ب اپنی پوری رفتار سے اس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس دن کے موقع پر اپوزیشن بھی یہ عہد کرے کہ اپنے ذاتی مفادات سے بالا ترہوکران کاوشوںمیں حکومت کا ساتھ دے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…