منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایف بی آر میں ’’ماسی ویڑا ‘‘ بنا ہوا ہے، پبلک اکائونٹس کمیٹی چیئرمین ایف بی آر پرشدید برہم

datetime 24  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر کی زیرصدارت ہوا جس میں نادرا اور ایف بی آر کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ،نادرا کی طرف سے اسلحہ لائسنس فیس کی مد میں کمیشن لینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ، آڈٹ حکام نے بتایاکہ 6ہزار لائسنس فیس کے ساتھ 1500 روپے نادرا اضافی وصول کررہا ہے۔ کمیٹی نے کہاکہ فیس کی وصولی کے لیے قانونی طریقہ

کار اختیار کیا جائے ۔پی اے سی نے معاملہ ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ لاء فرم کو وزارت قانون کی منظوری کے بغیر ہائیر کیا گیا، لاء فرم کو 2017 میں ہائر کیا مگر منظوری فروری 2018 میں کی ۔ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ یہ اہم معاملہ تھا اور اچھی نیت سے یہ اقدام کے لیے کیا گیا ، لا فرم کوادائیگی کیلئے پوسٹ ایفیکٹومنظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی سیلی جارہی ہے۔ حکام وزارت قانون نے کہا کہ ہمارے پاس معاملہ آیا اور ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل کو معاملہ بھجوائیں۔ اجلاس میں ایف بی آر کے ملتان میں جعلی ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔چیئرمین ایف بی آر کی عدم شرکت پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار اور کہاکہ چیئرمین ایف بی آر نہیں آتے تو معاملہ نہیں لیں گے۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی جیبوں سے ایف بی آر پیسے نکال رہا ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کے چار سال سے انکم ٹیکس واپس نہیں لیا جا رہا۔رانا تنویر نے کہاکہ ایف بی آر حکام ٹیکس ریفنڈ کی کلیکشن کرتے ہیں مگر دیتے نہیں ہیں،ایف بی آر صرف اپنی کلیکشن کو دکھانے کے لیے یہ کرتا ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ ایف بی آر میں ’’ماسی ویڑا ‘‘ بنا ہوا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ ایف بی آر کی وجہ سے برآمدکنندگان مقروض ہوجاتا ہے ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ کمیشن دے کرسرمایہ کاراپنے ٹیکس ریفنڈزحاصل کرتے ہیں، ایف بی آر کے اسپیشل آڈٹ کروا کر رپورٹ ایک ماہ میں دی جائے۔کمیٹی نے ایف بی آر کے ریفنڈز کے ایک سالہ خصوصی آڈٹ کرانے کی ہدایت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…