بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

datetime 24  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل

سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے، رہنمامسلم لیگ (ن) شاہدخاقان عباسی بہت جلد امریکا جائیں گے۔ شاہدخاقان کانام 15 دن کیلئے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی ہے، شاہدخاقان عباسی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی، جس پر کابینہ نے ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، امریکا جانے کی اجازت ایک بار اور 15 دن کیلئے ہوگی، اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کورونا کے باعث علیل ہیں، جن کی عیادت کیلئے انہیں امریکا جانا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…