منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے انڈے اور مرغی سے معیشت ٹھیک کرنے کی بجائے  انڈے اور مرغی ہی عوام کی پہنچ سے باہر کر دیئے ‘ن لیگ کی شدید تنقید

datetime 23  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انڈے اور مرغیوں کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب نے انڈے اور مرغی سے معیشت ٹھیک کرنے کی بجائے انڈے اور مرغی ہی عوام کی پہنچ سے باہر کر دیئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب آپ کا اعتراف ِ گناہ درست ہے کہ ابھی آپ کو حکومت چلانا سیکھنا ہے لیکن آٹا چینی ، بجلی گیس ، دوائی اور اب انڈوں کی چوری میں آپ سے بڑا اور قابل مافیا اور چور کوئی نہیں ہے ۔ آپ نے تو انڈے اور مرغی سے معیشت ٹھیک کرنی تھی، لیکن آپ نے تو انڈے اور مرغی ہی عوام کی پہنچ سے باہر کر دیئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں جس قیمت میں مرغی ملتی تھی، آج انڈے مل رہے ہیں،اس سے پہلے کہ ایک انڈے کی قیمت مرغی خانے کے برابر ہو جائے آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ روٹی، آٹا، چینی، دوائی کے بعد انڈے اور مرغی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ آٹا، چینی ، بجلی ، گیس، دوائی اور انڈے مافیا ملک پہ مسلط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…