بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

تمہاری حکومت چلانے کی تیاری ہو نہ ہو، عوام نے تمہیں گھر بھیجنے کی تیاری کر لی ہے‎

datetime 23  دسمبر‬‮  2020 |

مردان(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی۔ الیکشن سے پہلے کہتے تھے میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے، کہاں ہے وہ ٹیم، وفاقی کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں۔مریم نواز نے مردان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

(پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل خود ٹی وی پر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اس نے چیخ چیخ کر کہا کہ اسے عوام کے سر پر بٹھا تو دیا لیکن اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، عمران خان تم جانتے تھے کہ تم نالائق اور نااہل ہو تو عوام کو جواب دو کہ پھر شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی، عوام کی زندگیوں سے کھیل کر کہتے ہوئے حکومت چلانی نہیں آتی۔مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے، کہاں ہے وہ ٹیم، وفاقی کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں، جس عمران خان کو سروں پر مسلط کیا گیا ڈھائی سال بعد وہ کہتا ہے بجلی، قرضوں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا اور تیاری نہیں تھی، لیکن تمہاری چینی میں 400 ارب، 200 ارب کے آٹے اور 122 ارب کے ایل این جی کے ڈاکے ڈالنے، ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافے اور قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی تیاری پوری تھی، تم نے اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پوری پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کردی۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھکنے کے سوا کچھ نہیں آتا، اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی، ڈھائی سال بعد بھی حکومت چلانی نہیں آتی

لیکن تابعداری کرنی بہت اچھی آتی ہے۔ مریم نے لطیفہ سنایا کہ کسی تقریب میں کوئی گلوکار بہت بے سرا گارہا تھا، نیچے سے کوئی شخص اٹھا اور پستول لے کر اوپر چڑھ گیا، گلوکار ڈر گیا اور بولا مجھے نہیں مارنا تو وہ پستول والا بولا میں تمہیں نہیں بلکہ اسے مارنے آیا ہوں جو تمہیں یہاں لایا ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بندہ اس لیے ایماندار ہے کیونکہ تابعداری ایمانداری سے کی

ہے اور عوام سے بے ایمانی کی ہے۔ انہوں نے پشتو میں شعر سنایا کہ سڑے ڈیر ایماندار دے۔ سڑے ڈیر تابعدار دے۔ پھر مریم نواز نے خود ہی اس کا ترجمہ بھی کیا بندہ چور ہونے کے باوجود ایماندار ہے کیونکہ بہت تابعدار ہے، تمہاری حکومت چلانے کی تیاری ہو نہ ہو عوام نے تمہیں گھر بھیجنے کی

تیاری پوری کرلی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو جعلی اسمبلیوں میں بیٹھے نہیں رہنا چاہیے بلکہ استعفیٰ دے کر گھر آجانا چاہیے، استعفیٰ اٹھاکر ان کے منہ پر مارنے چاہئیں، چار پانچ سو سو استعفے آگئے تو ایک دن بھی عمران خان کا جعلی وزیراعظم کے طور پر رہنا مشکل ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…