ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حامزہ مختار ڈیل کرنے کیلئے کتنے پیسے مانگ رہی ہے ؟ بابراعظم کے وکیل کے حیران کن انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے وکیل نے قومی کپتان پر الزام عائد کرنے والی خاتون پر مسلسل ڈیل کرنے کا الزام عائد کردیا ، نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر سماعت ہوئی۔

بابر اعظم کے وکیل نے قومی کپتان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگانے والی خاتون حامزہ مختار کی جانب سے مسلسل ڈیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو بلیک میل کرنے کیلئے کیس کو التوا کیا جارہا ہے۔وکیل بابر اعظم کے مطابق خاتون کی جانب سے پہلے ایک کروڑ مانگا گیا اور اب 20 لاکھ روپے پہ آگئی ہے، لیکن ہم نے انہیں ایک روپیہ بھی نہیں دینا۔ بابر اعظم نے روانگی سے قبل ہمیں پاور آف اٹارنی دیا۔ خاتون نے جو بھی الزامات لگائے وہ بابر اعظم کو بدنام کرنے کیلئے لگائے ۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت آج ہی اس کیس کا فیصلہ سنائے۔ایڈیشنل سیشن جج نے حامزہ مختار کے وکلا کو بحث کے لیے آج ہی طلب کر لیا۔یاد رہے کہ حامزہ مختار نامی خاتون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے لیکن ابھی تک قومی کپتان پر ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…