پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیچہ وطنی میں بہن نے آشنا کے ساتھ مل کر اکلوتے بھائی کو قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیچہ وطنی کی فیصل کالونی کے رہائشی محنت کش مسیحی خاندان کے گھر بڑی مرادوں کے بعد 6 بہنوں کے بعد بیٹا پیدا ہوا جسے بہن نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کر

دیا۔24 سالہ ایلی اسد ممتاز عرف چیتا مسیح شادی شدہ تھا جو کہ واپڈا میں ملازم تھا جسے اس کی 21 سالہ بہن مایا نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کر دیا۔21 سال مایا کی تین سال پہلے میڈیکل لیب کے مالک رانا احتشام سے دوستی ہوئی اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔10 ماہ قبل مایا نے اپنے آشنا کے ساتھ عدالت میں جا کر اسلام قبول کر لیا۔جب اس کے مقتول بھائی ایلی اسد چیتا مسیح کو اس بارے میں پتہ چلا تو اس نے رشتے کی مخالفت کی۔اس نے اپنی بہن سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن بہن صاف مکر گئی۔شادی کے لیے مایا 10ماہ قبل اپنے محبوب کے ہمراہ عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید شکر گنج کے دربار پر جا کر اپنا آبائی مذہب ترک کر کے اسلام قبول کر چکی تھی اور باقاعدگی سے اسلامی تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی۔اس دوران چھوٹی بہن کے اسلام قبول کرنے سے متعلق بھائی کو پتہ چل گیا جس نے مایا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں صداقت ہوئی تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔ایک روز چیتا مسیح نے

ملاقات کے لیے آئے احتشام کو بیٹھک میں بٹھا کر تواضع شروع کر دی۔تواضع کے دوران احتشام نے اس کی چائے میں نشہ آور چیز ملا دی جس سے وہ نیم بے ہوش ہو گیا۔بعدازں بہن نے اپنے اکلوتے بھائی کا دوپٹے کی مدد سے گلا دبانا شروع کر دیا۔جب کہ اس کے محبوب نے اپنے موبائل

سے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔جب احتشام ویڈیو بنا رہا تھا تو وہ مایا نہ صرف اپنے بھائی کا گلا دبا رہی تھی بلکہ ساتھ ساتھ ہنس بھی رہی تھی۔اسی دوران مقتول کی بیوی اپنے ہمسائے کے ہمراہ غیر متوقع طور پر اچانک بیٹھک میں آئی تو شوہر کو تڑپتا دیکھ کر شور مچایا۔لیکن مایا اور اسکا آشنا موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…