لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مزید 5اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے قیادت کو بھجوا دئیے ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سمیت پانچ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جاوید لطیف ، علی گوہر بلوچ ،خواجہ عمران نذیر اور، جعفر علی ہوچا
نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دئیے ۔ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی وساطت سے بھجوایا جبکہ علی گوہر بلوچ اور جعفر علی ہوچا نے اپنے استعفے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء کو پیش کئے ۔