بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، عوام نے سوشل میڈیا پر شغل بنا لیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے جہاں عوام اور گورنمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے وہاں پر کچھ منچلوں نے اس کا شغل بنا لیا ہے، آج سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس پر دو انڈے تھے، ایک انڈے پر لکھا تھا کرپٹ انڈا 8 روپے اور دوسرے پر لکھا تھا صادق و امین انڈہ 20 روپے۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قیمت میں

اضافہ اس وجہ سے ہوا ہے کیونکہ قانون کا شکنجہ سخت ہوا ہے، کمیٹی انڈے کی قیمت میں اضافے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا اس میں بھی کوئی مافیا ہے۔ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی کے سدباب کیلئے پنجاب میں انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس2020 نافذ کیا، آرڈیننس کے تحت ناجائزمنافع خوروں، ذخیرہ اندوزں کی سرکوبی کیلئے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کیاجارہا ہے، جلد پنجاب پرائس کنٹرول اتھارٹی قائم کردی جائیگی، عوام گرانفروشی کی شکایت کا اندراج کروائیں تاکہ ان سماج دشمن عناصر کیخلاف شکنجہ مزید سخت کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ اور ڈی جی رفاقت علی کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آفس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر سے ملاوٹ مافیا اور جعلسازوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 24گھنٹے سرگرم عمل ہیں۔ٹھیلوں سے فائیو سٹارز ہوٹل،گلی کوچوں سے موٹرویزتک خوراک کی ترسیل اور تیاری پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔صحت مند پنجاب کی تکمیل کی راہ میں ملاوٹ مافیا کی موجودگی کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم گزشتہ 2سالوں میں ہماری حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ سیاسی شعبدہ بازیوں کی بجائے مربوط

قانون سازی کے عمل کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی نے عوام الناس کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں بلامعاوضہ ملک ٹیسٹنگ کا آغازکیا۔تمام داخلی و خارجی راستوں پر موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبز کی بلاناغہ تعیناتی کی گئی۔گلی کوچوں

میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے خصوصی بائیک اسکوارڈ،موٹرویز پر قائم فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے خصوصی سکوارڈکا قیام عمل میں لایا گیا۔ایکسیس آف فوڈ ریگولیشن کو وزیراعظم پاکستان احساس پروگرام سے منسلک کرنے پر کام جاری ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…