اسلام آباد (این این آئی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف کی جگہ پر عمران خان نے اپنا گھر بنالیا ہے۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بنی گالا کا گھر عمران خان نے بغیر اجازت بنایا، نیشنل پارک پاکستان کا سب سے بڑا پارک
ہے، وزیر اعظم امران خان کا گھر وائلڈ لائف پارک کی جگہ بنایا گیا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کو ملنے والی خیرات کی رقم سے گھر کی تعمیر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں 7 منزلہ ہوٹل حیات ریجنسی کا ذکر کیا ہے۔