پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ، حکومت پاکستان نے برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی عائد کر دی

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) برطانیہ میں کروونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر عارضی پابندیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق عارضی پابندیاں بائیس دسمبر کی رات سے انتیس دسمبر تک ہونگی،براہ راست اور بلواسطہ برطانیہ سے آنے

والے مسافروں تمام مسافروں پر پابندی کا اطلاق ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ مسافر جو دس روز سے برطانیہ میں ہیں ان پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا،پاکستان نے برطانیہ سے آنیوالی تمام پروازوں پرپابندی عائدکردی، برطانیہ سے ٹرانزٹ فلائیٹ کے زریعے آنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،پاکستانی مسافروں جو وزٹ ویزہ پر برطانیہ میں ہیں انکو سفر سے 72 گھنٹے قبل کروونا کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے،پی سی ار ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو حکومتی مسافر خانہ میں ہی رہنا ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو سات دن کے لیے گھر میں قرنطینہ بھی لازم کرنا ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق سات روز قبل برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ان میں ایک سوار بائیس دسمبر کو آنے والے مسافر بھی شامل ہو نگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…