اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار افتخاراحمد نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن پر آئین کہتا ہے کہ ووٹنگ سیکرٹ بیلٹ سے ہو گی ، اس کے ارکان کی مدت11مارچ کو ختم ہوتی ہے ، قانون یہ کہتا ہے کہ 30دن کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس لیے شو آف ہینڈ کیلئے بضد ہیں کیونکہ ان کے کچھ دوست بیرون ملک سے آئے ہوئے ہیں، ان سے
وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کو سینٹ کا رکن بنایا جائے گا تاکہ ان کی قانون حیثیت بحال ہو۔ اس بات کے اوپر تحریک انصاف کے اندر شدید اختلافات ہیں ، ان میں شہزاد اکبر ، زلفی بخاری ، شہباز گل اور دیگر لوگ شامل ہیں سینٹ میں تحریک انصاف کو سب سے زیادہ سیٹیں کے پی کے سے ملیں گی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر اگر پاکستان مسلم لیگ ن سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیتی تو یہ غیر مناسب فیصلہ ہو گا ۔