کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ڈویژنل احتجاجی مظاہرے منسوخ کردیئے۔پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے قبل پیپلز پارٹی نے پھر یوٹرن لے لیا ہے۔ پی پی نے سندھ میں پی ڈی ایم کے تین ڈویژنل احتجاجی مظاہرے منسوخ کردئیے۔پی ڈی ایم کے تحت
کراچی حیدرآباد ،سکھر میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے ہونے تھے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کے تینوں بڑے شہروں میں مظاہرے منسوخ کرنے کی درخواست کی۔پی ڈی ایم کے تحت 4،11،20 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ڈویژنل احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔ پی ڈی ایم کے تحت اب سندھ میں صرف ایک احتجاجی مظاہرہ 16 جنوری کو تھرپارکر میں ہوگا۔پی پی نے ناگزیر سیاسی وجوہات اور مستقبل کی صورتحال کے تناظر میں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے مظاہرے منسوخ کرائے۔ پی ڈی ایم کے ڈویژنل احتجاجی مظاہروں سے اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔ پی پی کی صوبے میں حکومت ہے، کورنا کے باعث سخت دبا کا سامنا ہے۔