ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

جی 20 ممالک نے پاکستان کی 1.7 ارب ڈالرز قرض ادائیگی معطل کردی

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال صورت حال کے باعث امیر ممالک کے گروپ جی 20 نے پاکستان کے ذمے واجب الادا1.7 ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل کردی ہے جس سے پاکستان کو بڑی سہولت ملے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جی 20 ممالک کی طرف سے ڈیٹ سروس کی معطلی کے لیے پاکستان نے فرانس، چین اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ڈیٹ کی ری شیڈولنگ کے لئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ پاکستان نے جی 20 ممالک کے ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے مذاکرات کیے۔ سہولت کے تحت پاکستان کو 1.7 بلین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل رہے گی۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان جی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020 کے عرصے کے لیے 1 اعشاریہ 8 بلین ڈالر کے قرض کی واپسی میں ریلیف کی توقع کررہا تھا۔ اس میں 1.47 بلین ڈالر قرض کی اصل رقم اور 323 ملین ڈالر کا سود شامل ہے۔ کورونا کے منفی معاشی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جی 20 ممالک ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…