لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اسمبلی رکنیت سے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ۔ حمزہ شہباز نے اپوزیشن چیمبر میں منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ
پارٹی قیادت اور پی ڈی ایم کے فیصلوں کے پابند ہیں ۔ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے مطابق حمزہ شہباز کے استعفے کی کاپی آج بروز منگل باضابطہ طو رپر میڈیا کو جاری کی جائے گی ۔