بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

آل پاکستان کالجز ایسوسی ایشن کا تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

datetime 21  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے یکم جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا، تعلیمی اداروں کی بجلی کمرشل کرنے کے فیصلے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔لوئر مال روڈ پر سٹارز کالج میں آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم جنوری سے لاہور سمیت ملک بھر کے

تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین رانا عنصر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، تمام نجی کالجوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بجلی کمرشل بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ رانا عادل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے 17دسمبر کو لاہور ریلی کے بعد اساتذہ پر مقدمات قائم کیے ہیں۔ حکومت 500 اساتذہ پر درج ایف آئی آرز فوری طور پر واپس لے، اساتذہ کی گرفتاریاں کی گئیں تو لاہور جام کر دیں گے۔ آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے استاد کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا۔ دوسری جانب آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور اقراء فاونڈیشن پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ا یشن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولز شدیدمشکلات سے دوچار ہیں حکومت کی ناقص پالیسیوں سے کافی تعلیمی ادارے بند اور ہزاروں اساتذہ بے روزگار ہوچکے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طورپرپرائیویٹ اسکولز کو بلاسود قرضے فراہم کریں تاکہ مزید پرائیویٹ اسکولز بند ہونے سے بچ سکیں۔ یہ بات آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور اقراء فاونڈیشن پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ا یشن محمد نوازپندرانی،حافظ نعمت اللہ خان کاکڑ نے پرائیویٹ اسکولز کے اجلاس سے خطاب

کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کے ظالمانہ تعلیم دشمن اور سیاسی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اسکولز پہلے ہی 7ماہ بند تھے اور پھر تعلیمی اداروں کوبند کرنا افسوسناک ہے ہمیں ایک زندہ قوم ہونے کے ناطے کرونا سے لڑنا ہوگا اور حکومت کوایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے تعلیم جاری رکھنے کا اعلان کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران اسکولز بند ہونے

کے باعث ابتک کافی تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ بے روزگار اور لاکھوں طلباء تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر پرائیویٹ اسکولزکو بلاسود قرضے فراہم

کرے تاکہ مزید تعلیمی ادارے بند ہونے سے بچ سکیں۔انہوں نے کہاکہ اگر مزید پرائیویٹ اسکولز بند ہوئے تو ہزاروں اساتذہ اورلاکھوں کی تعداد میں طلباء تعلیم سے محروم ہوجائیں گے جو تباہی کا سبب بنے گا جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…