جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

انا للہ و انا الیہ راجعون ن لیگ کی سینئر رہنما اور سینیٹر کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ۔ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر صدر مملکت ،وزیر اعظم ،چیئرمین سینٹ سمیت حکومتی اور اپوزیشن رہنمائوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئیں ۔مرحومہ گزشتہ دو ہفتہ سے کورونا کے مرض کے باعث وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور طبیعت بحالی بھی ہوئی تاہم پھر اچانک حالت بگڑنے کی صورت میں جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں،اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس موقع پر کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سینٹر کلثوم پروین کے انتقال سے ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور پروگریسیو سوچ رکھنے والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ انھوں نے نہ صرف بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھر پور نمائندگی کی بلکہ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیاپاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ایوان بالا میں ان کے مثبت کردار اور عوام کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ایوان بالا غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہے،اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی،وزیر داخلہ شیخ رشید،ڈپٹی چیئرمین قاسم سوری،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں کی جانب سے سینٹر کلثوم پروین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…