پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

غضب کرپشن کی عجب کہانی، ترکی میں موجود مفرور سیکرٹری کی کاغان کرپشن کی کہانی سامنے آتے ہی نیندیں حرام ہوگئیں

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کاغان ہائوسنگ سوسائٹی میں ہونے والی مبینہ غضب کرپشن کی عجب کہانی نے نیا موڑ اختیارکرلیا۔ منیجنگ کمیٹی کی جعل سازی منظرعام پرآتے ہی اسٹیٹ ایجنٹوں اوربروکرحضرات نے سوسائٹی آفس کے چکر لگانا شروع کردیئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آفس میں موجود افراد میں شدید خوف پایا جاتا ہے، کاغان سوسائٹی کی مینجنگ کمیٹی کے ایک اہم فرد

نے بتایاکہ سوسائٹی آفس بے یارو مددگار ہو گیا ہے کمیٹی ممبران کاغان اسکینڈل سامنے آتے ہی دفتر آنے سے قاصر ہیں جبکہ دوسری جانب کرپشن کا مرکزی کردار مفرور سیکریٹری ممبران کوترکی میں بیٹھ کردلاسے دینے میں مصروف ہے،اہم ذرائع نے دعوی کیاہے کہ بیشتر ممبران نے موجودہ کابینہ کے خلاف ثبوت ملک کے معتبر اداروں کو دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے آئندہ ایک دو روز میں ممبران تمام ثبوتوں کے ساتھ محکمہ اینٹی کرپشن،ایف آئی اورنیب جائیں گے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف اورچیف جسٹس آف پاکستان کوبھی درخواستیں بمعہ ثبوت روانہ کی جائیں گی، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کاغان سوسائٹی کی موجودہ مینجنگ کمیٹی نے بیشترفائلوں کوڈبل کرکے فروخت کیا ہے جس سے حاصل ہونیوالی رقم آپس میں تقسیم کی گئی ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ اس طرح کی دھوکے بازی کی روک تھام کے لئے سابق سیکریٹری ڈاکٹراقبال، چیئرمین محمد شفیع اورمینجنگ کمیٹی کی رکن قیصر رضوی نے احتجاج کیا توانھیں باڈی سے نکال کراپنے من پسند افراد کو کابینہ میں شامل کر لیا گیا،کاغان سوسائٹی کی مینجنگ کمیٹی کے ایک ممبرنے نام ناظاہرہونے کی بنیادپرمتعددثبوت فراہم کئے ہیں جنھیں آئندہ خبروں میں شامل کیاجائے گاجبکہ اس تمام صورت حال میں اسکیم 33میں کام کرنے والے بعض اسٹیٹ ایجنٹ اورکوآپریٹیوڈپارٹمنٹ کے افسران بھی ملوث ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…