اسلام آباد(آئن لائن)ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید خان دہلوی نے کہا ہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگا اور معدنیات کے چھپے ہوئے خزانے دریافت ہوں گے ،وزیر اعظم عمران خان اپنی مدت وزارت پوری کریں گے ، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم نہیں رہ سکے گا،
مسلم ممالک میں ایک اور ملک ایٹمی قوت بن کر ابھرے گا ، ڈالر کے مقابلہ میں یوروبراعظم ایشیا میں نئی کرنسی کا اجرا ہو گا ،مغربی ممالک میں اسلام بڑی تیزی سے پھیلے گا ،چین ترکی ایران پاکستان کے مخلص اتحادی ثابت ہوں گے ، پیپلز پارٹی کیلئے فاطمہ بھٹو سامنے آئیں گی ،ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید خان دہلوی نے کہا ہے ،پیش گوئیاں علم نجوم سے کی جاتیں ہیں ِ۔ ان کا کہنا تھا کہپاکستان میں موجودہ پارلیمانی نظام کا خاتمہ اور نئے انتخابات صدارتی نظام کے تحت ہونگے ۔ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید خان دہلوی کی اس سے قبل پیش گوئیاں جو درست ثابت ہو چکی ہیں ِ، ان میں ذوالفقار علی بھٹو کا انجام ،بھارتی وزیراعظم شاشتری کی موت ، لیڈی ڈیانا کے ہاں لڑکے کی پیدائش ، پاکستان ایٹمی قوت ،وزیر اعظم عمران خاں بننے ،دیگر عالمی اور ملکی پیش گوئیاں شامل ہیں ،