جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

شیخ رشید کے ساتھ وائرل تصاویر میں لڑکی کون ہے؟ منظر عام پر آ گئی، اپنا موقف بھی دے دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2020 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل شیخ رشید کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، کچھ تصاویر میں شکل نہیں دکھائی گئی تھی اور کچھ میں لڑکیاں شیخ رشید کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آئیں، سمیع ابراہیم نے کہا

کہ ہم نے اس لڑکی کو تلاش کر لیا جس لڑکی کی تصویر شیخ رشید کے ساتھ ہے، ہم ان تصاویر کی حقیقت جاننا چاہتے تھے، کیا واقعی یہ ان کی تصاویر ہیں یا پھر ان تصاویر کی وجہ سے انہیں ڈرانے کی کوشش تو نہیں کی گئی، ان پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے مقصد صرف یہ تھا کہ یہ جانیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ سمیع ابراہیم نے لڑکی کا اصل نام بتانے کی بجائے اس کا فرضی نام زاہدہ رکھا اور اسے زاہدہ کہہ کر پکارا، لڑکی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو دیکھ کر میں حیران رہ گئی کیونکہ میرا چہرہ فوٹوشاپ کیا گیا، سمیع ابراہیم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ میں شیخ رشید کو جانتی ہوں اور ان کے ساتھ وزارت میں ملاقات ہو چکی ہے اس موقع پر تصویر بھی بنوائی۔ لڑکی نے کہا کہ شیخ رشید معروف شخصیت ہیں، لوگ سیلفیاں بھی ان کے ساتھ بناتے ہیں، میری تصویر کی بنیاد پر اب فوٹو شاپ کیا گیا لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔ لڑکی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شیخ صاحب سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا، لیکن لوگوں کے فون آئے اور لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، میری تصاویر ایڈٹ کی گئیں، میں شیخ رشید کو دو سال سے جانتی ہوں، لڑکی نے کہاکہ جیسا کہا جا رہا ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے، شیخ رشید ایک مشہور شخصیت ہیں، لوگ ان تصویروں کی وجہ سے مجھ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ بیڈ والی

لڑکی اور ساتھ کھڑی ہونے والی لڑکی تم ہی ہو، لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں شیخ رشید کے ساتھ کھڑی ضرور ہوں لیکن بیڈ والی تصویریں میری نہیں ہیں۔ لڑکی نے ان تصویروں کے وائرل کرنے کو شیخ رشید کے وزیر داخلہ بننے پر ہضم نہ ہونا قرار دے دیا، یہ شیخ رشید کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے تاکہ ان کو اس کرسی سے ہٹایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…