پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پی ڈی ایم لانگ مارچ کے اخراجات مریم نواز نے چندہ مہم شروع کر دی

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لانگ مارچ کے سلسلے میں چندہ مہم شروع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق لانگ مارچ کے اخراجات کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے مریم نواز کی جانب سے ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے چندہ مہم میں

حصہ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مریم نواز چندہ مہم کے سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گی، ان کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی ہونگے۔ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے چندہ مہم کے سلسلے میں ورکرز کنونشن اور ریلیوں کو حتمی شکل دے دی۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ان ریلیوں سے خطاب بھی کرینگی اور چندہ بھی جمع کریں گی۔چندہ جمع کرنے کا فیصلہ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے 13دسمبر کے جلسے سے پہلے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر نے جلسے کی کامیابی کیلئے جو تنظیمی منصوبہ بندی کی تھی، وہ 11دسمبر کو پارٹی کے بعض رہنمائوں کے مشورے پر ختم کر دی گئی تھی۔ روزنامہ جنگ میں پرویز بشیر کی شائع خبر کے مطابق مریم نواز نے پنجاب بھر سے پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے اور 13دسمبر کو جلسے میں شرکت کے حوالے سے نگرانی کیلئے سینئر رہنمائوں

اور عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی تھیں۔ ان کا مطمع نظر تھا کہ حلقے سے باہر کے ارکان غیرجانبدار ہو کر نگرانی کا کام کریں تاہم پارٹی کے بعض سینئر عہدیداروں نے کہاکہ اس طرح حلقے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے پر عدم اعتماد محسوس کریں گے اس لئے یہ کام نہ کیا جائے۔ مریم نواز نے ان کی یہ بات قبول کرلی اور ارکان اسمبلی نے جو کام کیا وہ ازخود کیا۔ لاہور کے 14حلقوں میں پارٹی کے معروف اور نامور ارکان کی ڈیوٹی لگا دی گئی تھی کہ وہ ان حلقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…