جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

”ہم کوئی مندر کا گھنٹا ہیں کوئی بھی بجا جاتا ہے” بھارتی اپنی ٹیم پر برس پڑے

datetime 19  دسمبر‬‮  2020 |

نئی دہلی (این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈٹیسٹ میں بھارت کی بد ترین شکست پر بھارتی شہری ٹیم پر برس پڑے ۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے ایک میم شیئر کیا جس پر درج تھا کہ جلدی بال ڈال ابھی پویلین نکلنا ہے۔موموز نامی ایک خاتو ٹوئٹر صارف نے سہواگ کو جواب میں میمز شیئر

کی جس میں انہوں نے اداکار راجپال یادیو کا تاریخی ڈائیلاگ شیئر کیا اور اسے ورات کوہلی سے منسوب کیا کہ ‘ہم کوئی مندر کا گھنٹا ہے کوئی بھی آکے بجا جاتاہے۔شیوانی نام کی ٹوئٹر صارف نے ایک میم شیئر کیا جس میں ایک شخص نے پلک جھپکنے کے وقت کو دکھایا گیا۔ میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلکیں جھپکنے سے پہلے بھارت کا 9 رنز پرایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا ہے مگر جیسے ہی دوبارہ آنکھیں کھلتی ہیں تو 19 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں۔مسالو نامی ٹوئٹر صاف نے تجویز دی کہ راوی شاستری کو ہٹایا جائے اور راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بھارتی ٹیم کا انتخاب فرسٹ کلاس کرکٹ کی بنیاد پرہونا چاہیے ناکہ آئی پی ایل کارکردگی کی بنیاد پر۔دا ایپک بلاگر نامی ٹوئٹر صارف نے بھی ایک دلچسپ میم شیئر کی جس میں ایک شخص دوسرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ گیند پھینک رہے ہیں یا بم پھینک رہے ہیں۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ورات کوہلی نے دعویٰ کیا کہ

ٹیم نئے انڈیا کا عکس ہے، اب پوری ٹیم اسے درست ثابت کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تک بھارت اس میچ میں اچھی پوزیشن پر تھا مگر جب بھارت نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اپنی اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز سے شروع کی تو جوش ہیزلہوڈ اور پیٹ کمنز سے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ہیزلوڈ نے 8رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کمنز نے 21 رنز دے کر 4 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…