بڈاپسٹ(نیوزڈیسک)نگری کی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لئے 175 کلو میٹر طویل سرحد پار باڑ لگانے کی منظوری دیدی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری کی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لئے ہنگری اور سربیا کے درمیان 175 کلو میٹر طویل سرحد پر خار دار باڑ لگانے کی منظوری دے دی حکام کے مطابق یہ دیوار افغانستان شام اور عراق سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے میں مدد دے گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ اقدام کی تجویز ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اور بان نے پیش کی تھی جس کے جواب میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پناہ گزینوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں