جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اڑھائی سال میں قوم پر 14000ارب سے زائد قرض بڑھا کر پھر 6 ارب ڈالر قرض پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں؟ن لیگ نے پٹرولیم انکوائری رپورٹ کو چوری کا ایک اور ثبوت قرار دیدیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرولیم انکوائری رپورٹ کو چورحکومت کی چوری کا ایک اور ثبوت قرار دیدیا۔ اپنے بیان میں مریم او ر نگزیب نے کہاکہ ملک دوائی، چینی، آٹا، بجلی، گیس اور تیل مافیا چلا رہا ہے،عمران مافیا 225 ارب کاعوام کی گندم میں ڈاکہ ڈال چکا ہے،عمران مافیا 400 ارب کے چینی میں ڈاکے سے جیب بھر چکا ہے،

بجلی کا گردشی قرض2360 ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اس کا حساب دیں۔انہوں نے کہاکہ گیس کا گردشی قرض 1000 ارب کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا، اس کا جواب دیں،عمران مافیا نے اربوں روپے عوام اور مریضوں کی دوائی کی مد میں لوٹ لئے،آٹا چینی چوروں کی اربوں کی پٹرولیم اور ایل این جی ڈکیتی پکڑی گئی،لوٹ مار کے ماہرین اور لٹیرے ملک پہ مسلط ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب 4 ڈالر کی ایل این جی 19 ڈالر میں کیوں خرید رہے ہیں؟ کوئی سوال کوئی جواب،ملک کی تاریخ کی بد ترین گیس لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے گھروں کے چولہے بند کرنے کے بعد اب گیس غائب ہونے سے عوام کے چولہے بجھ گئے ہیں،وزارت پٹرولیم 122 ارب روپے کی ایل این جی چوری کرنے والوں کے حوالے ہے،عمران صاحب ان تمام چوریوں کے سرغنہ اور ذمہ دار آپ ہیں، انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اڑھائی سال میں قوم پر 14000ارب سے زائد قرض بڑھا کر پھر 6 ارب ڈالر قرض پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں؟،عمران صاحب مہنگائی کی ماری ہوئی عوام پر بجلی کی نرخوں میں 25 فیصد اور اضافے کانیا بم گرانے کامزید ظلم کرنے لگے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے پٹرولیم انکوائری رپورٹ کو چورحکومت کی چوری کا ایک اور ثبوت قرار دیدیا۔ اپنے بیان میں مریم او ر نگزیب نے کہاکہ ملک دوائی، چینی، آٹا، بجلی، گیس اور تیل مافیا چلا رہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…