اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے نجی ٹی وی پروگرام میںگفتگو کے دوران کہا ہے کہ مریم نواز وکٹ کے ایک طرف ہی کھیل رہی ہیں ، چودھری شیر علی کبھی رانا ثنا اللہ کے بارے میں اچھی بات نہیں کر سکتے ہو پارٹی میں کافی دیر سے ایکٹو نہیں ان میں پرانے اختلافات ہیں ۔ ان کا کہنا تھا پارٹی کے اندر بہت سے لوگوں کی سوچ
میاں شہباز شریف والی سوچ رہی ہے لیکن اس کا مطلب نہیں کہ کوئی اختلاف ہے ۔ شہباز شریف کا اپنا بیانیہ ہے لیکن وہ ہر معاملے میں نواز شریف کیساتھ چلتے ہیں ، شہباز شریف کے بیانیہ کو مریم نواز نے بھی دو ماہ بعد تسلیم کیا اور کہا ہے کہ یہ ان کا اپنا طرز سیاست ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی رہنمائوں میں بیانیے پر اختلافات تو ہوتا ہے اس سے کوئی اور مطلب نہیں لیا جا سکتا ہے ۔
مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلاف، مریم کے ترجمان کا اعتراف
اختلاف کی اصل وجہ بھی بتا دی
تفصیلات جانیئے لیگی ترجمان محمد زبیر سے#92NewsHDPlus #HoKyaRahaHai pic.twitter.com/rh45igO9Fc— 92 News HD Plus (@92newschannel) December 17, 2020