لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مدثر قیوم ناہرہ کو گرفتار کر لیا ۔ اینٹی کرپشن نے لیگی رہنما کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔ ریفرنس کے مطابق مدثر قیوم ناہرہ، ان کے بھائی اور والد نے 267کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز مدثر قیوم ناہرہ کو مقدمے میں گرفتار کر لیا ۔