منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوادر خطے کا تجارتی مرکز بننے کیلئے تیار ،گوادر پورٹ آپریشنل ہونے سے صنعت کاروں اوراہم کاروباری کمپنیز نے گوادر کا رخ کرنا شروع کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2020 |

کوئٹہ( این این آئی) گوادر پورٹ آپریشنل ہونے سے صنعت کاروں اوراہم کاروباری کمپنیز کے نمائندوں نے گوادر کا رخ کرنا شروع کردیا ہے ایل این جی ٹرمینل گیس کمپنی کا دوسرے گیس کمپنیوں کے ساتھ اشتراکی معاہدہ کے ضمن میں چائنہ بزنس سینٹر گوادر پورٹ پر تقریب منعقد ہوء تقریب میں ایل این جی ٹرمینل گیس کمپنی کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد، ال قاسم گیس ٹرمینل کے

چیئرمین سیف اللہ سمیت ملک کے دیگر گیس کمپنیوں کے چیئرمین اور سی ای اوز نے باہمی اشتراک سے بلوچستان اور سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے صارفین تک گیس پہنچانے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں ۔ اس موقع پر کلکٹر پاکستان کسٹم گڈانی ماڈل کلکٹریٹ طاہر قریشی، اور چینی کمپنی کوپک کے ذمہ داران بھی موجود تھی. تقریب سے ایل این جی ٹرمینل گیس کمپنی کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلوچستان کے عوام کیلیئے ایک تاریخی دن ہے، اب ایل این جی ٹرمینل گیس کمپنی دوسرے گیس کمپنیوں کے اشتراک سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی گیس کی سہولیات مہیا کرنے جارہی ہے جہاں پر پہلے گیس کی سہولت مہیا نہیں تھی انھوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں کے صارفین کو سستے نرخوں پر گیس فراہم کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے جس سے صارفین کو ان کے گھر کی دہلیز پرگیس فراہم ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں تک گیس پہنچانے کیلئے مختلف شہروں میں گیس اسٹاک اسٹیشن قائم کئے جائیں گے اور اسٹاک کی فراہمی کیلیئے گوادر پورٹ پر ہر ہفتے گیس سے بھرے کارگو شپ لنگر انداز ہوں گے جہاں سے گیس کو بزریعہ سڑک مختلف اسٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا۔ تقریب سے چینی کمپنی کوپک کے نمائندے نے اپنے خطاب میں گیس کمپنیوں کی اشتراکی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ سے نا صرف بلوچستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گی بلکہ گیس کمپنیوں کی سروس سے پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ کے ساتھ ساتھ باقی روٹس بھی فعال ہونگے جوکہ سی پیک کا ایک بنیادی عنصر ہی. قریب سے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر طاہر قریشی نے بھی خطاب کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹم اور ایف بی آر ہمیشہ کاروباری لوگوں کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے اور تعاون و حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…