جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

کرونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آنا شروع ہو گئی ،ایک دن میں بڑی تعداد میں مریض چلے بسے ،نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورنا و ائرس سے مزید 83مریض چل بسے ،2972نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید83اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار972نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں

مجموعی اموات9ہزار164ہوگئی، کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار494ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 1 ہزار80 متاثر ہوچکے ہیں ،پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 30ہزار122رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق کے پی میں 54ہزار21اوربلوچستان 17ہزار868ہوگئی ، اسلام آباد میں 35ہزار700 اورآزاد کشمیرمیں 7ہزار893 متاثرہیں،گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4ہزار810 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار171 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ریکارڈ کی گئی ،سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب حیدر آباد میں 24.59 فیصد ہے، کراچی میں 17.71 فیصد، راولپنڈی میں 17.21 فیصد رہی،این سی او سی کے مطابق لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.08 فیصد ہے،ایبٹ آباد میں 14.49, مظفر آباد میں 13.57 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 9.30, بلوچستان میں 7.59 فیصد رہا،گلگت بلتستان میں شرح 1.63، اسلام آباد میں 5.45 فیصد رہا،کے پی میں کیسز کی شرح 8.66, پنجاب میں 5.40 فیصد ہے، رپورٹ کے مطابق سندھ میں کیسز کی شرح 10.69 فیصد ریکارڈکی گئی ،ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.03 فیصد ہے، این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات میں 70 فیصد مرد شامل ہیں، این سی او سی کے مطابق کورونا سے 77.5 فیصد انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…