بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ارتغرل غازی کا پاکستانی میزبان کاشف ضمیر گرفتار رات گئے پولیس آپریشن کی سنسنی خیز تفصیلات آگئیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک ڈرامہ سیریل ”ارتغرل غازی”کے ہیرو انگین التان کو پاکستان بلانے والے کاشف ضمیر گرفتار ،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف ترک ڈرامہ ”ارتغرل غازی”کے کردار انگین التان کو پاکستان بلانے

والے نوسرباز کاشف ضمیر کو صحافی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا،کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا ِنوسرباز کاشف ضمیر نے صحافی حماد اسلم کو سنگین دھمکیاں دی تھی ، لاہور پولیس نے کاشف ضمیر کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا ،کاشف ضمیر کی گرفتاری کے وقت ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت بھی کی تاہم پولیس نے کاشف ضمیر کے تمام ساتھیوں کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے، کاشف ضمیر کے ساتھ پنڈی کے قبضہ مافیا فرخ کھوکھر کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق انگین التان کو دراصل ایک نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا۔انہیں ایڈوانس میں پانچ لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور باقی رقم

پاکستان میں آنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس شہری کاشف نے انگین التان کو کہاکہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے ۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو

کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔دریں اثنا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان

نے کہا ہے کہاگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا،کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور اداکار انگین التان نے کہا

کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔اینجن التان نے کہاکہ ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا۔

اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔پاکستان کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے اداکار نے کہاکہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں، لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا، یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…