پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخورہ تک بند کر دیا گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے ایم ٹوکو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے شہر شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے جس کے بعد کراچی میں بھی

سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اورکزئی میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے راستے، درخت، مکانات برف سے ڈھک گئے اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، نانگا پربت پر15 فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔استور میں شدید برفباری کے باعث بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، شدید سردی میں ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں پانی بھی جم گیا۔شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے، شمال مشرقی بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہا، بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ادھر پنجاب اورسندھ کے کئی شہروں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔قلات میں درجہ حرارت منفی گیارہ اور کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری تک گر گیا۔اسلام آباد میں درجہ حرارت ایک ڈگری، لاہور میں چار،کراچی میں 11 اور پشاور میں 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…