جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہارٹ فیلیئرسے بچنے کاآسا ن نسخہ

datetime 8  جولائی  2015 |

دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک دل کی دھڑکن اچانک تھم جانا یا ہارٹ فیل سے بچنا بہت آسان اور آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ 2 میل تک تیز چہل قدمی اور ہفتہ بھر کچھ دیر ورزش حرکت قلب کے اچانک تھم جانے کا خطرہ کم کردیتا ہے۔تحقیق کے بقول جو بالغ افراد تیز چہل قدمی کے عادی، فارغ وقت میں کسی جسمانی سرگرمی میں مصروف، اپنی غذا کا خیال، تمباکو نوشی اور موٹاپے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں ان میں دل کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔محققین نے 4500 بالغ افراد کی غذا، چلنے پھرنے کی عادات، فارغ اوقات کے مشاغل، ورزش، تمباکو نوشی کے استعمال، وزن، قدوقامت، کمر کی پیمائش اور دل کی صحت کا دو دہائیوں تک جائزہ لیا۔محققین کو معلوم ہوا کہ جو افراد 2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چہل قدمی کے عادی ہو ان میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اسی طرح اپنے فارغ اوقات میں جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے ہر ہفتہ 845 کیلوریز کو جلانا، تمباکو نوشی سے گریز اور موٹاپے سے بچنا بھی اس خطرے کو کم کرتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر لیانا ڈیل گوببو کے مطابق یہ جاننا حوصلہ افزاہے کہ طرز زندگی میں عام تبدیلیاں ہارٹ فیل کا خطرہ اس حد تک کم کردیتا ہے۔ہارٹ فیل ایسی کیفیت ہوتی ہے جس دوران دل خون کو پمپ کرنا بند کردیتا ہے اور جسمانی پٹھے کمزور ہونے یا اکڑنے لگتے ہیں جس کے نتیجے موت کا خظرہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…