اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

بھارت کی پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آ پریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) نام نہاد جمہوریت بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کروایا جائے گا۔ ضلع کشتواڑ کے

علاقے میں پہلے سے اکٹھا کیا گیا اسلحہ ان نوجوانوں سے منسوب کیا جائے گا اور پاکستان پر الزامات لگا کر من گھڑت جھوٹی کہانیاں بنائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام حسین، اقبال لون اور بشیر نامی افراد پہلے ہی بھارتی پولیس کی قید میں ہیں۔خیال رہے کہ لداخ اوردوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارت پراندورنی وبیرونی دباؤ بھی بڑھ گیا ہے جس توجہ ہٹانے کیلئے ایک بار پھر جھوٹے اپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔بھارت کسانوں کیاحتجاج اور کشمیرمیں مظالم سینظرہٹانیکی کوشش میں مصروف ہے۔ عالمی میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کسان تحریک سے خالصتان تحریک کو ابھرنے سے روکنے کیلئے بھارت شر انگیزی کی تیاری کر رہا ہے۔ بھارت بارڈر ایکشن یاسرجیکل سٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے۔ سال 2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل سٹرائیکس کادعویٰ کیا تھا۔ 26 فروری 2019 کوبھی بھارت نیناکام آپریشن کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے گزشتہ ماہ بھی خبردار کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…