ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

’’عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ‘‘

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو بھی تیار نہ ہو گا، عوام نے ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے ، یہ مینار پاکستان کو بھرنے نکلے تھے، لیکن عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا،

آج انہوں نے خود کو مینارپاکستان میں کارنر کرلیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق  آج 70فیصد مینارپاکستان خالی صرف30فیصد پر سیاسی تھیٹر ہے، لوگ نہیں آرہے۔معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی بھی حربہ کرلیں عوام نہیں آئیں گے، 80فیصد سینٹرل پنجاب انہوں نے جیتا ہے باوجود اس کے عوام نہ لاسکے تو ناکامی ہے۔اتوار کے روز پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ آج کا دن عوام کے محافظوں اورعوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے۔حکومت دن رات شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہے لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ٹولہ جلسے کی آڑ میں عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…