لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ پنڈی کے متنازعہ شخص کو لا کر لاٹھی، آنسو گیس اور گرفتاریوں سے تحریک روکی جا سکے گی تو ممکن نہیں،جس شخص کو وزیر داخلہ لگایا گیا ہے اس سے واضح ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، تیرہ دسمبر کے جلسے میں پہیہ جام کا بھی اعلان ہوگا۔
مینار پاکستان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مسلط حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ،پاکستان پر مسلط حکومت کے سر سے اگر چھتری اگر نہ ہٹی تو ان کو بھی ذمہ در سمجھیں گے ،یہ تحریک اپنی منزل کا تعین خود کرے گی ،پاکستان کسی طور پر بھی خانہ جنگی کا متحمل نہیں ہو سکتا ،جس شیطان کو وزیر داخلہ بنایا گیا اس سے خانہ جنگی کا اشارہ مل رہا ہے ،یہ وہی شخص ہے جو رائیونڈ اور ننکانہ میں کھڑا ہو کر کہتا تھا کہ مارو جلا دو پکڑ لوایسے شخص کا بطور وزیر داخلہ انتخاب کرنا سب سمجھ آرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈر کو کہتے ہیں کہ خدا کے لئے ہوش کے ناخن لئے جائیں، قوم آنے والے روشن مستقبل کے لئے نکلی ہے ،قوم کے جذبات کوسمجھ جائیں، جو جذبات کو نہیں سمجھیں گے ہم سمجھائیں گے ،یہ تحریک اپنی منزل تک پہنچ کر ہی ختم ہوگی ۔سوال ہے کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والوں سے نا انصافیاں کیوں ہو رہی ہیں،جس کو عوام ووٹ دیں گے حکومت بھی اسی کی بنے، کسی اور کو حق حاصل نہیں۔ انہوںنے کہا کہ میرے پیچھے 6 سال سے لگے ہوئے ہیں، میری والدہ پر مقدمہ کر دیا،ہم مقدموں کی بات نہیں کریں گے، اس وقت پاکستان کی بقا ء کا مسئلہ ہے اس کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مسلط حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا



















































