پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

نوازشریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے پیچھے یہودی لابی کام کررہی ہے،ناراض لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا الزام

datetime 12  دسمبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا جلسہ انتشارپرمبنی عمل ہے، نوازشریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے پیچھے یہودی لابی کام کررہی ہے، عمران خان سے کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن مجموعی طور پر ان کی پالیسیاں درست ہیں۔ اپنے آبائی علاقے شرقپور میں

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی موجودہ تحریک ملکی مفاد کے خلاف ہے، اس لیے با شعورعوام اس میں قطعی طور پر شرکت نہ کریں کیوں کہ اگرلاہور کا جلسہ ملکی مفاد میں ہوتا تو میں بھی اس میں ضرور شرکت کرتا لیکن میں اس انتشاری جلسہ کے خلاف ہوں جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بیانیہ درست تھا کیوں کہ وہ بھی انتشار کی سیاست کے خلاف تھے۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے زیادتی ہوئی لیکن ملک کو انارکی کی طرف نہ لے جائیں، نوازشریف اور آصف زرداری کے مقدمات ختم کرانے کے لیے پی ڈی ایم اکٹھی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری اور مولانا غیاث الدین نے پارٹی قیادت کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ مسترد کردیا تھا، اس حوالے سے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ قومی مفاد کیلئے استعفیٰ مانگا جاتا تو وقت ضائع کیے بغیر فوری دے دیتے، تاہم کسی کے بھی ذاتی مفاد کیلئے ہرگز استعفیٰ نہیں دیں گے، پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا ایسا ٹولہ ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے مسلم لیگ ن کسی کی جاگیر یا خاندانی وراثت نہیں کہ جو مرضی فیصلے کریں، جب کہ مولانا غیاث الدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے شوکاز بھیجا حالاں کہ میں ان سے زیادہ سینئر مسلم لیگی ہوں، جو جماعت قومی اداروں کے خلاف ہوگی وہ کبھی قومی مفاد میں کوئی کام کرہی نہیں سکتی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…