پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

یہ لوگ ملک سے بھاگ جائیں گے، پی ڈی ایم نے کرپٹ وفاقی وزراء کے خلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن ) پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ نے کرپٹ وفاقی وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی گئی ہے کہ کرپشن میں ملوث تمام وزراء کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی ہدایت جاری کی جائے، کیونکہ ہمیں ڈر ہے جب تحریک آگے بڑھے گی تو حکومت کے کرپٹ وزراء ملک سے بھاگ جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے

سینئر رہنماء احسن اقبال اور پیپلزپارٹی کے رہنماء راجا پرویز اشرف نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے کل کے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے، میں کہنا چاہتا ہوں کہ وزراء پی ڈی ایم کی تحریک سے متعلق مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں، وزیراعظم اور وزیر ہوابازی کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، وزیر ہوابازی نے وزیراعظم کی ایماء پر ہوابازی صنعت کو تباہ کیا۔پی آئی اے کا کباڑہ کردیا ہے، پاکستان سے اڑنے والی تمام پروازوں پر یورپ سے پابندی لگوائی، ایوی ایشن اتھارٹی کی پائلٹ کو لائسنس دینے کی اجازت کو ختم کروادیا ہے۔ ایسے لوگوں کو فی الفور اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، یہ پاکستان کی نالائق ترین، کرپٹ حکومت ہے، کرپشن کی داستانیں روز میڈیا پر آرہی ہیں۔عمران خان کی نالائقی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان کی تمام محب وطن اور جمہوری جماعتوں نے تحریک کا آغاز کیا، جو وزراء سمجھتے ہیں کہ وہ احتساب سے بچ جائیں گے، میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ اس حکومت کے کرپشن میں ملوث تمام وزراء کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی فوری ہدایت جاری کی جائے۔کیونکہ ہمیں ڈر ہے جب تحریک آگے بڑھے گی تو حکومت کے کرپٹ وزراء ملک سے بھاگ جائیں گے، اربوں کی کرپشن کرنے والے کرپٹ

معاون خصوصی ملک سے فرار حاصل کریں گے۔پاکستان کی ایئرلائن کو بند کرکے اور برطانیہ کی ایئرلائن کو پی آئی اے کے روٹس دے کریہاں پر فتح کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔پاکستانی ایئرلائن کو بند کرکے یورپی ائیرلائن کو روٹس دینے والے کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں؟

غیرملکی شہریت رکھنے والے کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں؟ پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، جلسے کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع کیے جائیں گے،عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…