بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواجہ آصف نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

سیالکوٹ(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی رکنیت سے استفعیٰ دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سے 14 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے استعفے نوازشریف کو بھجوا دیئے ہیں۔سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی اسمبلی رکنیت

سے استعفی جمع کرا دیا ہے۔ چوہدری ارمغان سبحانی، خوش اختر سبحانی نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔جب کہ منشاء اللہ بٹ، رانا افضل نے بھی استعفی جمع کروا دیا ہے۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ سے (ن) لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔اقبال گجر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاء  غریب ادمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھڑانے کیلئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر رہا ہوں۔ یادرہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل بنایا تھا جس کے تحت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی سی ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے اپنی قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مراسلہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کوبھیج دیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی قیادت کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی، ناکامی اور ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بدترین بیروزگاری اور دیگر عوام دشمن اقدامات کے سبب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…