بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

کارکنان قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کے علاوہ یہ چیزیں اپنے ساتھ لائیں، جلسے کے شرکاء کیلئے ہدایت نامہ جاری

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے جلسے میں شرکت کرنے والی جماعتوں کے شرکا کے لئے مشترکہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کارکنان اپنا اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں،موسم کی صورتحال کے مطابق اپنے ساتھ چادر،

رومال اور مفلر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے۔بارش سے بچا ؤکے لئے برساتی یا چھتری ساتھ رکھیں ۔پانی کی ایک بوتل پاس رکھیں جو پینے اور وضو کے کام آ سکے۔تمام شرکا ء نمازوں کاخصوصی اہتمام کریں۔جلسے کے شرکا مقامی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اپنے گروپ سے الگ نہ رہیں، شرکا ء ضرورت سے زائد رقم ساتھ نہ لے کر آئیں،جلسے میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل احباب کے رابطہ نمبر محفوظ کر لیں اور ہو سکے تو اپنی اپنی ویڈیو بنا کر قیادت کو ارسال کر دیں،شرکا موبائل چارجنگ کا خیال رکھیں اور پاور بنک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کریں،جلسے کے شرکا ء جائز قانون کا احترام کریں اور پنڈال میں سکیورٹی کی ذمہ دار انصارالاسلام تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،توڑپھوڑ، جلاؤگھیراؤ سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی اس سے روکیں کیونکہ قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے ارکان و سپورٹرز کا بھی احترام کریں اور ان سے الجھنے و بحث و تکرار سے گریز کریں،میڈیا نمائندگان سے بات کرنی ہو تو اپنی اپنی جماعت کے الگ موقف کی بجائے پی ڈی ایم کے مشترکہ موقف کی روشنی میں بات کریں، کارکنان اکیلے سفر سے احتراز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…