بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخ رشید نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان سے معافی مانگنے کا مشورہ دیدیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا کفایت اللہ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کی ایک شناخت ہے کہ جب وہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں

رائے دیتے ہیں تو بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں، مولانا کفایت اللہ نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک صحافی نے شیخ رشید سے پوچھا تھاکہ آپ اس پوزیشن میں حکومت کو کیا مشورہ دیتے ہو تو انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ آپ مولانا فضل الرحمان سے معافی مانگ لو۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کے مقابلے میں مولانا فضل الرحمان کے بارے میں نسبتاً نرم بات کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کیونکہ پی ڈی ایم کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے اس لئے شیخ رشید کو وزیر ریلوے سے وزیر داخلہ کی پوزیشن پر لے آئے ہیں، یہ اب منت سماجت پر اتر آئے ہیں، مولانا کفایت اللہ نے کہا کہ میں آپ کو خفیہ باتیں تو نہیں بتا سکتا کہ حکومت کو کتنی پریشانی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر مولانا فضل الرحمان کے پاس جائے گا تو کیا منہ لے کر جائے گا، اس نے تو بائیس سال تک یہ کہا ہے کہ ڈیزل، ڈیزل، ڈیزل کا کیا معانی ہے ڈیزل گالی ہے، عمران خان اپنے تمام جلسوں میں ڈیزل کو گالی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…