اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

نامعلوم افراد کاحملہ، اینکر اقرار الحسن شدید زخمی ہو گئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر اقرارالحسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا،اس حملے میں اینکر شدید زخمی ہو گئے، معروف اینکر اقرارالحسن اس وقت لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی کوریج کیلئے موجود ہیں، جہاں پر وہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں، اینکر نے

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کے بلاک ڈی ایچ اے پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے مجھ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔اقرارالحسن اے آر وائے چینل سے وابستہ ہیں اور وہ کریمنل اور کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔ معروف اینکر اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اور تحقیقاتی صحافی ہیں، نجی ٹی وی چینل کے مطابق پروگرام سرعام کے اینکر نے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق آگاہ کیا تو ساتھی صحافیوں اور مداحوں نے سلامتی کے حوالے سے دعائیں دیں اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔یاد رہے کہ اقرار الحسن ان دنوں لاہور میں ہیں، وہ پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے لاہور کی سیاسی گہما گہمی اور ماحول ناظرین تک پہنچانے کے لیے پروگرام ریکارڈ کرنے گئے تھے۔اقرار الحسن کا لاہور جلسے کے حوالے سے پروگرام آج سات بجے کے بعد نشر کیا جائے گا، جس کا پرومو اینکر اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر بائیس گھنٹے قبل شیئر کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…