پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

عثمان بزدار کے منہ بولے بھائی کے والد ن لیگی ایم پی اے نے بھی استعفیٰ دیدیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

گوجرانوالہ، اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن )گوجرانوالہ سے (ن )لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔اقبال گجر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاء غریب آدمی کی

قوت خرید سے باہر ہیں، سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھڑانے کیلئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر رہا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری اقبال گجر نون لیگ کے وہ خاص ایم پی اے ہیں جن کے صاحبزادے احسن جمیل گجر وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے منہ بولے بھائی اور بہو خاتون اول کی بیسٹ فرینڈ ہیں۔دریں اثنا پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کا قیادت کے پاس استعفے جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے پچیس اراکین قومی اسمبلی کے استعفے پارٹی قیادت کو موصول ہو گئے ہیں ۔ابھی تک اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے استعفیٰ تحریر نہیں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ابھی استعفی نہیں لکھا۔پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں اکتیس دسمبر تک استعفے جمع کروائے جانے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے اراکین کے استعفے بھی بلاول بھٹو کو موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔آغا رفیع اللہ،قادر پٹیل،شاہد رحمانی،شگفتہ جمانی جمانی سمیت ایک درجن کے قریب اراکین قومی و صوبائی

اسمبلی کے استعفے بلاول کو موصول ہو چکے ہیں ،جے یو آئی کے چودہ اراکین قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں سے اراکین کے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع ہو گئے ہیں ۔بی این پی مینگل،اے این پی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین کے استعفے بھی پارٹی قیادت

کو موصول ہو گئے ہیں ۔استعفے سپیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کے نام تحریر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اابھی تک ایک بھی استعفا سپیکرز کو موصول نہیں ہوا ۔استعفے موصول ہونے کے بعد بیک وقت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھجوائیں گے۔استعفے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے بعد پیش کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…