منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

استفوں سے پی ڈی ایم کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا،جے یو آئی نظریاتی نے  تمام جماعتوں کا خبردار کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبد الاحدکبدانی سرپرست مولناخدائے نظر مولوی نعمت اللہ شیرانی ،سینئرنائب امیر مولنامحمدحیات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی میر مبارک خان محمد حسنی مفتی رحمت اللہ خلجی حاجی عبیداللہ حقانی،عبدالطیف مجاہد  مولوی رحمت اللہ حقانی سالارعبدالولی مولوی نعمت اللہ شیرانی

ودیگر نے کہا کہ استعفوں سے پی ڈی ایم کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا استعفوں پر اتفاق نہیں آئیگا استعفے کے نعرے لگانے والے جلد یوٹرن لیے گیذاتی مفادات اور اقتدار کی حصول کے لیے استعفوں کی دبا ڈال رہے ہیں جلد پی ڈی ایم اتحاد میں استعفی دینے کی وقت دراڑیں پڑیں گے ان جماعتوں کی عدم اعتماد پہلے سے بھی موجود تھیں اور رہی ہیں اب استعفوں سے یہ دراڑیں مزید بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پی ڈی ایم میں شامل پارٹیوں  میں ایک بھی ایسی نہیں جنہوں نے باپ بیٹے کے علاوہ کسی اور کو پارٹی کا سربراہ بنایا ہو۔پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں ہو گی تو یہ ملک میں کیاجمہوریت لائینگی انہوں نے اپنے جماعتوں میں جمہوریت کاجنازہ نکال دیا ہے اوراپنے جماعتوں کو یرغمال بنادیا ہے مورثی سیاست سے جماعتوں میں امریت بنائی ہے ان کی موجودہ انتشاری سیاست کی وجہ سے لڑکھڑاتے جمہوری نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں نے آئین اور جمہوریت کی دھجیاں اڑا دئیے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی سیاست اورجمہوریت کیلئے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہے تھے ۔ اپنے ذاتی مفادات کے لیے قوم اکسایا جارہا ہے اب ان کا فلسفہ  اور نظریہ اقتدار کیحرص و ہوس اور ذاتی مفادات کا حصول ہے قوم کو صرف جھوٹ اور فریب کی نعروں سے ورغلایا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…