بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ نے لاہور جلسے کیلئے تیاریاں تیز کر دی

datetime 11  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا احتجاجی جلسہ کل بروز (اتوار) دوپہر 2 بجے مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہو گا، جس میں پی ڈی ایم میں شامل 11 مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں سمیت سابق وزیراعظم نواز شریف بھی جلسے کے شرکاء سے خطاب کریں گے، کل منعقد ہونے والا جلسہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے

پہلے مرحلے کا آخری جلسہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی 11جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ کل ( اتوار) مینار پاکستان پر منعقد ہوگا جس کیلئے تیاریوں میں تیز ی آ گئی ہے ، جلسے میں تحریک کے اگلے مراحل کے اعلان کیا جائے گا ،جلسے میں پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنما شریک ہوں گے ، جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے ، دوسری جانب حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کی باضابطہ اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اسی تناظر میں امن و امان کو قابو میں رکھنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ کل اتوار کو مینا رپاکستان پر شیڈول ہے تاہم اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی رکاوٹ کی صورت میں حکمت عملی کے طور پر سڑک پر بھی جلسہ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر متبادل پلان پر بھی غو ر جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد جلسے کو کسی نہ کسی صورت کامیاب بنانا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے لاہو رکے جلسے میں ملک بھر سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان شریک ہوں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے تمام کارکنان کو ہر

طرح کی رکاوٹیں عبور کر کے لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اراکین اسمبلی ، عہدیدار او رٹکٹ ہولڈرز کارکنوں کے ہمراہ پنڈال میں پہنچیں گے ۔ یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ کارکنوں کو جہاں پر روکا جائے وہیں پر دھرنا دیدیا جائے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل جاتی امراء میں مرکزی قیادت اور سینئر رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورت اجلاس بھی

متوقع ہے جس میں تحریک کے آئندہ مراحل کیلئے حتمی فیصلوںپر غوروخوض کر کے اس کا جلسے میں اعلان کیا جائے گا،پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے ۔ دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کی قیادت نے بھی اپنے کارکنوں کو

جلسے میں بھرپو رشرکت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب حکومت بھی اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے ، پولیس کی طرف سے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا سکتا ہے ۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور اس سلسلہ میں اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…