بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی راج کماری جتنے مرضی دورے کرلے،2دن بعد ان سب کو وہ’’ دورہ‘‘ پڑے گا کہ دنیا دیکھے گی‘تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاتی امرا کی جعلی راج کماری کا آر یا پار کا جعلی اعلان بھی جعلی ثابت ہوا۔8دسمبر گزر گیا آر ہوا نہ پار،جعلی راج کماری کا ہر دعوی جھوٹا نکلا۔13دسمبر بھی گزر جائے گا،پی ڈی ایم پرانی تنخواہ پر ہی کام کرتی رہے گی۔جلسے کریں یا جلوس نکالے ،حکومت کہیںنہیں جائے گی۔

جعلی راج کماری جتنے مرضی دورے کرلے،2دن بعد ان سب کو وہ’’ دورہ‘‘ پڑے گا کہ دنیا دیکھے گی۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا،انہیں اب اپنی منفی سیاست دفنانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی ۔ افراتفری کی سیاست کا جواب خدمت کی سیاست سے دے رہے ہیں۔ایک طرف ہمارا ازلی دشمن سرحدوں پر بیٹھا وطن عزیز کے استحکام کیخلاف سازش کررہا ہے ۔دوسری طرف ملک دشمن ایجنڈے پر چلنے والی پی ڈی ایم انتشار پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔دوسری جانب  صوبائی وزیر جیل خانہ جات و کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان پی ڈی ایم کے استعفوں کے حوالے سے کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آر یا پار کہنے والی پی ڈی ایم دراصل لاچار ہوچکی ہے اور ان کے اتحاد کے پول کھل کے سب کے سامنے ا ٓچکے ہیں۔ فضل الرحمان کو ایک بار پھر سے سیاسی شکست کا سامنا کرنے کی لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کا ڈرامہ صرف سوشل میڈیا تک محدود تھا۔  مریم نواز استعفوں کی ڈفلی بجا رہی ہیںاور بلاول زرداری استعفوں سے انکار کی بانسری بجا رہے ہیں۔ انکو اعوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں انکا اصل مقصد اپنی اپنی کرپشن کو بچاناہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام جماعتیں صرف ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں۔پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…