پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

بڑا بریک تھرو !پیپلز پارٹی کا تمام اراکین اسمبلی کو استعفے جمع کروانے کا حکم

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کے استعفے بلاول ہائو س میں جمع کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان بھی استعفے جمع کرائیں گے، پی پی اعلی قیادت نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کو استعفے بلاول ہاس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ

وہ اپنا استعفیٰ جمع کرائیں، ارکان سندھ اسمبلی کو اسپیکر کے نام ہاتھ سے تحریر کردہ استعفے لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک اپنے استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیںگے، پی ڈی ایم جماعتوں میں استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے استعفے دینے کے معاملے پر کلیئر ہے اور پارٹی کا ہر ایک ممبر قیادت کے حکم اور فیصلے پر عمل کرنے کا پابند ہے، ملک اور عوام پر سول ڈکٹیٹرشپ کی صورت میں مسلط اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے تمام آپشن استعمال کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کے اپوزیشن کوئی اور این آر او نہیں مگر نیازی ریموول آرڈیننس کی صورت میں این آر او چاہتی ہے۔ عوام نیازی رموول آرڈیننس والا این آر او لے کر رہے گی اور وزیراعظم کو ہر صورت گھر جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس خوش فہمی میں نہ رہے اور استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات نہیں ملک میں قبل از وقت انتخابات ہی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں شیخ رشید کو چپڑاسی رکھنے کے قابل نہیں سمجھتے تھے اب انہیں وزارت داخلہ دینے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کے چپڑاسی کے لئے قابل نہ سمجھنے والے شخص کو وزارت داخلہ سونپنا وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یوٹرن ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم عمران خان ملک اور عوام کے لئے کچھ اور تو نہیں کر سکے ہیں مگر یوٹرن لینے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔یہ وزیراعظم کا 250 واں یوٹرن ہے۔ انہوں نے کہا کے وزیراعظم پی ڈی ایم کے جلسوں نے آپ کی نیندیں اڑا دی ہیں اب تو اور جلسے جلوس ہونگے پہر سوچیں آپ کا کیا حال ہوگا۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے

تیار ہونے کے بیانات دے کر اب اپنے اقتدار کو طول نہیں دے سکتے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نے کہا کے عوام پی ٹی آئی سرکار سے تنگ آ چکی ہے اس لئے عمران خان کا اقتدار پر مزید مسلط رہنا ملک کے لئے تباہی ثابت ہوگیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے 27 دسمبر کو شھید بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑا جلسہ عام ہوگا اور گڑھی خدا بخش بھٹو میں ملک بھر سے عوام شرکت کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…