جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک کیساتھ ’’ڈائپر‘‘ بھی لازمی پہنیں پبلک واش رومز کرونا وائرس پھیلانے کا سب سے بڑا ذرایعہ بننے لگے

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک فضائی کمپنی کی اپنے اسٹاف کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے دلچسپ ہدایات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق چین کی ایک فضائی کمپنی نے تمام اسٹاف کو کہا ہے کہ ماسک کے ساتھ ڈائپرز پہنیں کیونکہ جہاز میں موجود واش روم کرونا وائرس پھیلائو کا

سبب بن سکتا ہے ۔ کریو ممبرز کیلئے ڈسپوزایبل نیپی،ماسک،گلوز اور ڈائپر پہننا لازمی قرار دیا گیا ۔چینی ماہرین صحت کے مطابق پبلک مقامات پر موجود واش رومز بھی کرونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سبھی کریو ممبران کو مختلف ممالک کی فلائٹس کے دوران ماسوائے ایمرجنسی کے جہاز کا واش روم استعمال کرنے سے سختی سے منع کردیا ہوا ہے۔ایک ملک سے دوسرے ملک تک راستے میں کریو ممبر نے واش روم استعمال نہیں کرنااور ماسک سمیت ڈائپرز تک سب کچھ پہن کر رکھنا ہے اور مقررہ جگہ پر پہنچنے کے بعد ڈسپوز کرنا ہے۔چینی انتظامیہ کے مطابق کریو ممبران کو اس نئے حکنامہ پر اگلے سال مارچ تک عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے ہر قیمت پر روکنا چاہتے ہیں۔چین نے یہ سختی اس لیے نافذ کی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ایک خاتون کو کورونا وائرس ہوا تو تحقیق کے بعد پتا چلا کہ اس نے جہاز کا واش روم استعمال کیا تھااور واش روم استعمال کرنے کی وجہ سے اسے کورونا وبا نے لپیٹ میں لے لیا۔لہٰذا اس طریقے سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے نبٹنے کے لیے چینی انتظامیہ نے نئے اصول متعارف کرائے گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…