منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف کا سیاسی سفر کیسے شروع ہوا؟اپنی سیاسی زندگی میں پہلی دفعہ جونیجو کو چھرا گھونپا ،بینظیر بھٹو کو کیا کیا القابات اور غداریوں کے سرٹیفکیٹ سے نوازا، حیرت انگیز انکشافات 

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے ایک دوسرے کے خلاف بنائے گئے مقدمات بارے عوام کو آگاہ کر نے کااعلان کیا ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اصلیت، سیاست، منافقت، بے حسی،

خود غرضی اور سیاسی اصول پسندی کی ایک تاریخ رہی ہے اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور جو ناٹک ابھی چل رہا ہے اس کا ایک اداکار نواز شریف ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی سفر سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے شروع ہوا، ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں پہلی دفعہ جونیجو کو چھرا گھونپا اورساز باز کرکے اقتدار میں آگئے، پھر انہوں نے جنرل ضیا کے مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اور بینظیر بھٹو کو کیا کیا القابات اور غداریوں کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اورمخالفین کو انگریزوں کے کتے نہلانے کی بات کی۔شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو شاید بھول گئے ہیں کہ موصوف نے ان کی والدہ کے ساتھ کس قسم کا سلوک روا رکھا اور پارلیمنٹ میں گندی زبان استعمال کی اور مقدمات میں پھنسایا۔انہوںنے کہاکہ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے آصف علی زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کا خطاب دیا، آج یہ لوگ انہی کو پیش کش کر رہے ہیں اور ان کے بارے میں جو انہوں نے باتیں کیں وہ آپ کے سامنے رکھی جائیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے میڈیا کی رپورٹس میں سنا ہے کہ نواز شریف انہیں پیش کش کر رہے ہیں کہ اگلی باری آپ لے لیں اس کے بعد ہم آئیں گے۔انہوںنے کہاک ہنواز شریف اور ان کی پارٹی کا کردار رہا ہے اورجب بات سختی پر آتی ہے تو یہ اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، پہلی دفعہ سرور پیلس چلے گئے اور اس دفعہ بھی یہی ہوا ہے اور اپنے کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…