جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اراکین اسمبلی نے استعفوٰ ں کا انبار لگا دیا 

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کو ابھی باضابطہ استعفے جمع کرانے کیلئے نہیں کہا لیکن میرے پاس استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں،ڈھائی سال تک این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان خود ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں، اللہ یہ وقت کسی کو نہ دکھائے۔تیرہ دسمبر کے جلسے کے لئے  عوامی رابطہ مہم کے لئے

روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں خود لاہور کے شہریوں کو دعوت دینے نکلی ہوں کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، لاہور کے شہریوں سے کہنے جارہی ہوں کہ فیصلے کا وقت آ گیا ہے کہ اس جابر، نااہل اور نالائق حکومت سے جان چھڑوائی جائے۔یہ حکومت اب نہیں چل سکتی، اللہ یہ وقت کسی کو نہ دکھائے کہ ڈھائی سال تک این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان خود ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے  این آر او مانگ رہے ہیں۔انہوںنے ڈی جے بٹ کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ واضح ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے ہی لوگوں سے دغا کیا ہے، ہمیں علم نہیں تھا کہ آپ کا مقابلہ پی ڈی ایم کی بجائے کرسیاں اور ٹینٹ والوں سے ہے، ہم ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، اس سے ظاہر ہے کہ پی ڈی ایم کامیاب ہو گئی ہے،نوازشریف کا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے اپنے اراکین کو باضابطہ طور پر استعفے دینے کا نہیں کہا لیکن میرے پاس استعفوں کے انبار لگے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ اس ملک کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی اور مستقبل انشا اللہ مسلم لیگ (ن)کا ہے۔قبل ازیں رائیونڈ جاتی امراء میں لاہور ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ ، رانا تنویر ، اویس لغاری، مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں تیرہ دسمبر لاہور جلسہ کے حوالے سے مشاورت اور کارکنوں کی جلسہ میں بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…