پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

(ن) لیگ نے 13دسمبر کے جلسے کیلئے نیا نغمہ تیا رکر لیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تیرہ دسمبر کے جلسے کے لئے نیا نغمہ تیار کر لیا گیا جسے تشہیر ی مہم چلایا جارہا بھی جارہا ہے ۔ نغمے کے بول ’’ میرے ووٹ کو عزت دو‘‘ ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ ڈھائی سال سے این آر او نہ دینے کی رٹ لگانے والا دو روز سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہا ہے لیکن کان کھول کر

سن لو نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا، عوام کے فیصلے کے مطابق استعفے ان کے منہ پر ماریں گے، مسلم لیگ (ن) کے شیر آخری دم تک نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیرہ دسمبر کے جلسے کے سلسلہ میں نکالی گئی عوامی رابطہ مہم کے تحت شنگھائی پل پر استقبالیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، میاں نصیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں نے تو سنا تھا جلسہ تیرہ دسمبر کو ہے لیکن لاہور میں تو قدم قدم پر جلسہ ہورہا ہے ، بولو لاہور والوں فیصلے کا وقت آ گیا ہے، جعلی حکومت ، مہنگائی کو گھر بھیجنے او رغریب کا چولہا دوبارہ جلانے کا وقت آ گیا ہے ، مہنگی بجلی اور گیس سے نجات کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے ، خدا کے لہجے میں کون بول رہا تھا ، کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا ،اللہ سے ڈر کر کہتی ہوں اب دو دن سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہا ہے ، لیکن کان کھول کر سن لو نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا ۔ انہوںنے شرکاء سے سوال کیا کیا جعلی اسمبلی میں بیٹھے رہیں یا استعفیٰ دیدیں، شرکاء کے جواب پر مریم نواز نے کہا کہ استعفے ان کے منہ پر ماریں گے اور انشا اللہ ایسا ہی ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ابھی باضابطہ استعفے نہیں مانگے لیکن میرے گھر میں استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں،جو یہ سمجھتا ہے کہ نواز شریف کے شیروں کو توڑ لے گا وہ بھول کا شکار ہے ،

نواز شریف کے شیر آخری دم تک ان کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کو تیرہ دسمبر کے جلسے کی دعوت دینے آئی ہوں، آندھی آئے یا طوفان آئے ،راستے بند کردیں یا کھولیں ، پابندیاں لگیں نہ لگیں ، آپ نے نواز شریف او رمریم نواز کے ہمراہ حکومت کو آخری دھکا دینے مینار پاکستان آنا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بہادر بیٹی مریم نواز عوام کو

نوازشریف کا پیغام دینے آئی ہے ،لاہور والوں جاگ جائو ،شیر وکیا تم دھاڑو گے ،شیر اور شیرنیاں عوام کے سیلاب میں حکومت کو بہاکر لے جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بات نہیں کرنی دی جاتی تھی ، جب بھی قانون کی بات کی تو کہتے این آر او نہیں دوں گا، تم سے این آر او کس نے مانگا ہے ،تم این آر او دے ہی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ تم نے بجلی مہنگی کر دی ،روزگار اورمعیشت ختم کر دی ،

اب ووٹ چور بجلی اور آٹا چورو جان چھوڑو،جب ہم سمجھاتے تھے کہ پاکستان کو چلنے دو تو کہتے تھے جیلیں بھریں گے ،اب کیا تم چوروں اورغداروں سے بات کرو گے؟ ،میٹرو اور اورنج لائن موبائل فون کی ٹیکنالوجی نوازشریف لایا اور جیلیں بھی وہی کاٹے وہ آج بھی دلوں کا وزیر اعظم ہے ،شہباز شریف پنجاب کا محسن ، ایسے شخص کو اندر ہونا چاہیے یا باہر؟جیل کا پھاٹک ٹوٹے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اب بات کرنے یا نہ کرنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے پاس ہے ، ہم ایک نہیں ہزار بار استعفے دیں گے ، ایسی اسمبلی اپنے پاس رکھو ، ہم نے تمہیں وقت دے کر دیکھ لیا ، وہاں عوام اور غریب کے مفاد کی بات نہیں ہوتی ۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ کیا ایسی اسمبلی میں بیٹھیں یا چھوڑ دیں ، فیصلہ دو ، اور ایسی اسمبلی کو چھوڑ دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…